فہد مصطفیٰ کی بڑی دھوم

پاکستان فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اور ملک کے مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ کی فلمیں اب بھارت میں ہونے والے فلمی میلے میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں ۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری اب بہت تیز ی سے اپنے قدموں میں پر کھڑی ہورہی ہے اور یہاں سے ایک کے بعدعمدہ فلمیں اور اداکار منظر عام پر آرہے ہیں ، یہی نہیں یہ فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اب تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں۔ یہی سبب ہے کہ اپنی فلم انڈسٹری پر نازاں بھارت بھی اب پاکستانی فلموں پر توجہ دینے پر مجبور ہوگیا ہے اور اسی سلسلے میں فہد مصطفیٰ کی سپرہٹ فلمیں’نامعلوم افراد‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کی ۔ فلم فیسٹیول رواں ماہ بھارتی شہر نئی دہلی میں 10 دسمبر کو منعقد ہوگا اور 16 دسمبر تک جاری رہے گا ، اس موقع پر فیسٹیول میں ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی لہٰذا اس فیسٹیول کے لئے فہد مصطفیٰ کی فلمیں منتخب ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.