وزیراعظم اوربل گیٹس کے درمیان رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو فون کیا اور دونوں کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین کیا اور انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیراعظم نے بل گیٹس کی جانب سے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، غیرملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ جلد پاکستان بھی آئیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.