دیوار چین

پاکستان اور چین کی دوستی کو پہاڑوں سے بلند سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی کہا جاتا ہے تاہم چینی عوام کی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت عظیم دیوار چین کی بلندیوں پر بھی محسوس کی جاسکتی ہے ۔

دیوار چین دنیا کا قدیم عجوبہ ہے جس کی تعمیر قبل ازمسیح سے شروع ہوکر 1644 عیسویں میں مکمل ہوئی، بیرونی حملہ آوروں کے ڈر سے بنائی گئی 8852 کلومیٹر طویل یہ دیوار چین کے 15 صوبوں میں پھیلی ہوئی ہے دارالحکومت بیجنگ میں ہی اس کی لمبائی 600 کلومیٹر سے زائد ہے۔ دیوار چین سینکٹروں سال پرانی ہے لیکن اس کی خوبصورتی آج بھی برقرار ہے یہ دنیا میں ایک عجوبہ ہے، دیوار چین زمین پر واحد جگہ ہے جو چاند سے بھی نظر آتی ہے۔

اس عظیم دیوار کی تعمیر میں چاول کا آٹا استعمال ہوا جو ان اینٹوں کو آج ہزاروں سال بعد بھی پختگی سے جوڑے ہوئے ہے یہ دیوار چینی قوم کے جذبہ محنت کی زندہ مثال ہے۔ موسم سرما میں دیوار چین پر درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گر جاتا ہے، آنکھوں کو حیرت میں ڈال دینے والے اس عجوبے کی سیر کے لیے بہار یا خزاں کے موسم کا انتخاب بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.