اچھے دوست

اچھے دوست اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔ اچھے دوست وہ ہیں جو ہم کو اچھی باتیں بتائیں ، اگر ہمیں کوئی ضرورت پیش آئے تو وہ ہمارا ساتھ دیں.

پریشانی اور تکلیف کے وقت وہ ہماری مدد کریں، ہم سے کوئی غلطی ہوجائے، تو وہ ہماری غلطیاں بتائیں، اگر ہمیں ایسے دوست مل جائیں، تو ان کی بہت قدر کرنا چاہیے، دل سے ان کی عزت کرنا چاہیے، اور ہمیشہ ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ جب ہم ان سے بات کریں، تو بہت نرمی سے کریں، ان سے ایسی بات ہرگز نہ کریں، جس سے ان کو تکلیف ہو، اور ان کا دل ٹوٹے۔

Quote of Hazrat Ali R.A

برے اور غلط قسم کے لوگوں سے ہرگز دوستی نہ کریں، نہ ان کے ساتھ رہیں، نہ ان سے میل جول رکھیں؛ ورنہ ہمارے اندر بھی ان کی برائیاں آجائیں گی، ہماری عادتیں بھی خراب ہوجائیں گی، پھر لوگ ہم کو بھی ویسا ہی برا اور خراب سمجھیں گے؛ اس لیے جب بھی ہم کسی کو دوست بنائیں، خوب سوچ سمجھ کر بنائیں ۔

ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا:

آدمی اپنے دوست کے طریقے پر ہوتا ہے ؛ اس لیے دیکھ لینا چاہیے کہ ہم کس سے دوستی کر رہے ہیں۔ [ ابوداؤد : ٤٨٣٣ ، عن ابی ہریرہؓ ]

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.