انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام: 8 قسط

انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور قرآن:

#سوال: قرآن کریم میں انبیاء(کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام) کی بعثت کا کیا مقصد بیان فرمایاگیا ہے؟

#جواب: سورہ انعام میں آیت 48 میں ارشاد ہوتاہے:

{وَ مَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ}

”ہم پیغمبروں کو اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ وہ (نیکیوں پر) خوشخبری سنائیں (اور نافرمانی پر اللہ کے عذاب سے) ڈرائیں۔“ (القرآن۔ تفسیر عثمانی۔ موضوعات قرآن۔)

#سوال: قرآن وحدیث کی رو سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے رسول کی شان کیا ہوتی ہے؟

#جواب: یہ رسول کی شان ہوتی ہے کہ وہ الله کی طرف سے علوم کا حامل ہوتا ہے اور نہایت عمدہ، صاف، فصیح وبلیغ اور خیر خواہانہ گفتگو کرتاہے۔(القرآن۔ قصص الانبیاءؑ)

#سوال: انبیاء(کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام) کو لوگوں کےساتھ کس طرح بات کرنے کا حکم دیا گیا؟

#جواب: پیغمبروں کو نرمی ومحبت سے وعظ ونصیحت کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جیسے موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) و ہارون (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کو فرعون کےساتھ نرمی سے بات کرنے کو کہا گیا۔ سورۃ طہٰ آیت 44 میں ہے:

اس کو نرم بات کہو۔ شاید وہ نصیحت حاصل کرلے یا ڈر جائے۔

اسی طرح رسول اللہﷺ کو حکم ہوا۔ سورہ النحل آیت 125 میں ہے:

(اے نبی) (ﷺ) اپنے رب کے راستے کی طرف (لوگوں کو) حکمت اور اچھے طريقے سے نصیحت کرو۔ اور اس سے گفتگو اس طریقے پر کرو جو اچھا ہے۔ (القرآن، تفسیر ابن کثیر، قصص الانبیاءؑ)

#سوال: اور ہم نے تمام پیغمبروں کو ان ہی کی زبان میں پیغمبر بناکر بھیجا۔ کس سورۃ کی آیت ہے؟

#جواب: قرآن مجید کے پارہ 13 سورۃ ابراہیم میں یہ آیت ہے؛

{وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِہٖ لِیُبَیِّنَ لَہُمۡ ؕ}

اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجا، خود اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان کے سامنے حق کو اچھی طرح واضح کرسکے۔ (القرآن۔ تفسیر ابن کثیر۔ تفسیر مظہری۔ تفسیر ضیاء القرآن۔)

جاری

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.