انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام: 9 قسط

انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور قرآن:

سوال: تمام انبیاء (علیہم السلام الصلوۃ والسلام) کی قوموں کے بارے میں قرآن میں مشترک بات کیا بیان کی گئی ہے؟

جواب: بہت سے مقامات پر بتایا گیا کہ تمام انبیاء (کرام علیہم السلام الصلوۃ والسلام) کی قوموں نے ان کو جھٹلایا، مذاق اڑایا۔ ان کی تعلیمات سے انکار کیا اور ان پر ظلم وتشدد کئے۔ صرف چند لوگ ان پر ایمان لائے۔ (القرآن ۔تفسیرعزیزی ۔تفسیر عثمانی ۔معارف القرآن)

سوال: رسول اللہﷺ کو پیغمبروں کے قصے کیوں سنائے گئے؟

جواب: سورہ ہود آیت 120 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے، اور اے نبی (ﷺ)! یہ پیغمبروں کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جن کے زریعے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتےہیں۔ ان کےاندر تم کو حقیقت کا علم ملا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی۔ (القرآن، تفسیرابن کثیر، تفہیم القرآن، قصص الانبیاء)

سوال: کیا قرآن دوسرے علاقوں اور قوموں کے نبیوں کو تسلیم کرتاہے؟

جواب: جی ہاں! ارض القرآن کے علاوه بھی قرآن دوسرے علاقوں کے نبیوں اور قوموں کو تسلیم کرتاہے جیساکہ اس نے سورة النساء آیت 164 میں اعلان کیاہے؛

”کچھ نبیوں کے بارے میں ہم نے تمہیں بتایا اور کچھ کے بارے میں میں نہیں“۔ (القرآن ۔تفسیر عثمانی ۔قرآن اور محمد (ﷺ) تفسیر عزیزی)

سوال: انبیاء (کرام علیہم السلام الصلوۃ والسلام) کی بعثت کے باوجود بعض قوموں کو کیوں ہلاک کردیا گیا؟

جواب: پارہ 20 سورۃ القصص آیت 59 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وما کان ربک مھلک القری حتى یبعث فی امھا رسولا یتلوا علیھم اٰيٰتنا وما کنا لھکی القری الا واھلھا ظالمون

”اور آپ کا رب بستیوں کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کے صدر مقام میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج لے کہ وہ ان لوگوں کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم ان بستیوں کو ہلاک نہیں کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے بہت ہی شرارتیں کرنے لگیں“ (القرآن ۔تفسیر ابن کثیر ۔تذکرۃ الانبیاء)

جاری

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.